the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
روری میں شروع ہونیوالی ایران سعودی مذاکرات کے مرتب اثرات کو دیکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ اس سال ایرانی عازمین کے لئے سفر حج کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ایران نے اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔پچھلے مہینے ایرانی وفد کی سعودی عرب روانگی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھ جانے کی وجہ سے 2016 میں حج سیکوریٹی پر دونوں ملکوں میں اختلاف ختم نہیں ہو سکا تھا۔ اس طرح ایرانی عازمین فریضہ حج انجام نہیں دے پائے تھے۔ سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی نے امور حج میں ایرانی سپریم لیڈر سید علی آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے الغازی عسکر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ باقی حل طلب معاملات طے پا گئے تو امید کی



جاتی ہے کہایرانی شہری جلد ہی سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔ دوہفتہ قبل سعودی عرب کی طرف سے ایران کو حج کی دعوت دی جا چکی ہے۔ ایران نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں 2016 میں پہلی بار ایرانی عازمین سفر حج نہیں کر پائے تھے۔ اس پابندی میں اہم رکاوٹ 2015 میں حج کے دوران منیٰ میں ہونے والے بھگدڑ کے واقعے میں جاں بحق ایرانی عازمین حج کی سیکیورٹی کی ضمانت نہ ہو پانا تھا۔ایران کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک حادثے میں 464 ایرانی حجاج جاں بحق ہوئے تھے۔ایران نے اس سانحے کی ذمہ داری حج کے منتظمین پر عائد کرتے ہوئے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے تھے ۔سعودی عرب اور ایران میں علاقائی بالا دستی کی رقابت کسی سے پوشیدہ نہیں۔ شام اور یمن تنازعات کی وجہ سے بھی دونوں کے تعلقات میں کشیدہ چلے آرہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.